شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ امداد کے سلسلے میں امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ امداد کے سلسلے میں امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ امارت اسلامیہ افغانستان شام اور ترکیہ میں حالیہ زلزلہ کے متاثرین کے خاندانوں اور مذکورہ ممالک کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر گہری ہم دردی کا اظہار کرتی ہے، اس مشکل وقت میں اپنے غم زدہ مسلمان […]

شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ امداد کے سلسلے میں امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ افغانستان شام اور ترکیہ میں حالیہ زلزلہ کے متاثرین کے خاندانوں اور مذکورہ ممالک کے عوام کے ساتھ ایک بار پھر گہری ہم دردی کا اظہار کرتی ہے، اس مشکل وقت میں اپنے غم زدہ مسلمان بھائیوں کے غم میں شریک ہے۔ انسانی ہم دردی اور اسلامی بھائی چارے کے تحت ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دس ملین افغانی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ پانچ ملین افغانی کے امداد کا اعلان کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی ریسکیو اور ہیلتھ ٹیمیں بھی ضرورت پڑنے پر امدادی کار روائیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور اپنے ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پہنچتی ہیں۔
مزید برآں امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ ترکی میں افغانستان کے سفارتی مشن کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق زلزلہ زدگان کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ترکیہ میں مقیم افغانوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ زلزلہ زدگان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔