کابل

شمالی و مغربی افغانستان میں ریلوے لائن پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

شمالی و مغربی افغانستان میں ریلوے لائن پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ جوزجاناندخوئی، ہراتروزنک کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع کردیا جائے۔
وزیر اعظم ملامحمد حسن اخوند کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزارت ریلوے کو آزمائشی طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ ریلوے کو اقتصادی کمیشن کے ساتھ مل کر کابینہ کی 26ویں قرارداد کی بنیاد پر مقرر کردہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور کرکے تکنیکی عملے اور ان کے کام کے معیار کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس ک علاوہ کابل میونسپلٹی کو نیم تیار شدہ اونچی عمارتوں کے مالکان کو ورک پرمٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔ جنہوں نے کسی دوسرے کی جائیداد پر تجاوزات اور اضافی زمین لینے کے بعد زمین کے مالک کو ادائیگی کر دی ہو۔ فیصلے کے مطابق لائسنس سے زائد منزلیں تعمیر کرنے والے مالکان اس فیصلے میں شامل نہیں ہیں۔

کابینہ کے اجلاس میں ملک کی حدود میں غیر ملکی گاڑیوں کے داخلے اور نقل و حرکت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزارت ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن کو متعلقہ اداروں کی مدد سے اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔