شہری نقصانات کے بابت یوناما کی رپورٹ کے ردعمل میں ترجمان کا بیان

شہری نقصانات کے بابت یوناما کی رپورٹ کے ردعمل میں امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان آج ایک بار پھر یوناما نے رپورٹ شائع کی، جس میں پچھلے ایک سال کے دوران عام شہریوں  کی اموات کے متعلق تفصیل دی گئی ہے۔ بدقسمتی سے اس رپورٹ میں ایک بار پھر واضح طور پر ملک میں […]

شہری نقصانات کے بابت یوناما کی رپورٹ کے ردعمل میں امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

آج ایک بار پھر یوناما نے رپورٹ شائع کی، جس میں پچھلے ایک سال کے دوران عام شہریوں  کی اموات کے متعلق تفصیل دی گئی ہے۔

بدقسمتی سے اس رپورٹ میں ایک بار پھر واضح طور پر ملک میں موجودہ شہری اموات کے اصل مجرموں کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے اور واقعات کی اکثریت کی ذمہ داری امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو منسوب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یاد آوری کی گئی ہے کہ گذشتہ ایک سال میں شہری نقصانات کا 45 فی صد کا تعلق  امارت اسلامیہ سے  ہے، صرف 22 فی صد کابل انتظامیہ کو راجع کی گئی   اور ملک میں متعدد شہری نقصانات کے اصل مجرموں بیرونی افواج کو  بری الذمہ اعلان کیا گیا ہے۔

ہم اس طرح ناقص اور غلط معلومات کی بنیاد پر مرتب شدہ رپورٹ کی تردید کرتے ہیں، اگرچہ رپورٹ کو اشاعت سے قبل امارت اسلامیہ کے متعلقہ شعبہ سے شیئر بھی کیا گیا ،تاہم  ہم نے جو خدشات، مؤثق معلومات اور حقیقی تفصیلات ان سے شیئر کیا ہے،رپورٹ میں اس پر دھیان نہیں دے گیا ہے۔

ہماری اطلاعات کے مطابق اس طرح رپورٹیں یوناما ان معلومات کی بنیاد پر مرتب اور شائع کرتی ہیں، جو کابل انتظامیہ کی خفیہ ایجنسی اور دیگر ملٹری ایجنسیاں پروپیگنڈے کے طور پر یوناما  کو فراہم کرتے ہیں۔

دوسری جانب کابل انتظامیہ کی افواج اور ان کے بیرونی حامیوں کے  روزانہ بمباریوں، میزائل حملوں، چھاپوں اور جنگجوؤں کے تشدد اور مظالم کے نشانہ بننے والے اضلاع ، دیہات اور وسیع علاقوں کے بارے میں ان کے پاس معلومات نہیں ہے ،اگر ہے، تو  اس کا بہت ہی کم تذکرہ کیا گیا ہے۔

شہری نقصانات کی روک تھام کےلیے امارت اسلامیہ کا خصوصی کمیشن ہے، جو امارت اسلامیہ کی صفوف میں شہری ہلاکتوں کی روک تھام، اگر نقصانات واقع ہوجائے، تو  اس  صورت میں  تحقیقات اورمجرموں کو سزا  دینے کی ذمہ دار ہےاور احسن طریقے سے اپنا فرض نبھا رہا ہے۔

امارت اسلامیہ دشمن کے  اندھادھند حملوں، بمباریوں، چھاپوں اور میزائل داغنے  اور دیگر وحشت ناک کاروائیوں کی وجہ سے واقع ہونے والے شہری نقصانات کی مذمت کرتی ہے  اور یوناما سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہری نقصانات کے اصلی مجرموں کو بےنقاب کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تحقیقات کریں اور اس مکمل انسانی موضوع سے سیاسی نفع نہ اٹھائے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

11 رجب المرجب 1442 ھ ق

05 حوت 1399 ھ ش

23 فروری 2021 ء