شہید منصور صاحب کی جائیداد کے افواہات کےحوالے سے ترجمان کا ردعمل

کئی روز سے چند ابلاغی ذرائع میں پھر یہ افواہات گردش کررہے ہیں کہ گویا پاکستان میں امارت اسلامیہ کے سابق زعیم شہید امیرالمؤمنین ملا اختر محمد منصور رحمہ اللہ کی جائیداد کی نیلامی ہوگی !!؟ ہم ایک مرتبہ پھر اس طرح رپورٹیں اور حقیقت سے بعید دعوؤں کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہیں، […]

کئی روز سے چند ابلاغی ذرائع میں پھر یہ افواہات گردش کررہے ہیں کہ گویا پاکستان میں امارت اسلامیہ کے سابق زعیم شہید امیرالمؤمنین ملا اختر محمد منصور رحمہ اللہ کی جائیداد کی نیلامی ہوگی !!؟

ہم ایک مرتبہ پھر اس طرح رپورٹیں اور حقیقت سے بعید دعوؤں کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہیں، اگرچہ تجارت، خرید وفروخت ایک جائزعمل اور ہر  فرد کا ذاتی حق ہے،لیکن شہید منصور صاحب کی پاکستان میں ایسی کوئی جائیداد  تھی اور نہ ہی موصوف کے پاس  زندگی میں تجارت اور کاروبار کے لیے وقت تھا۔

ایسی تخریبی رپورٹیں وہ عناصر پھیلاتے ہیں، جو امارت اسلامیہ کی قیادت کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں  امارت اسلامیہ کے رہنماؤں کا ماضی الحمدللہ پاک اور مقدس ہے، اس طرح پروپیگنڈہ اور جھوٹی رپورٹیں ان کی شخصیت اور روشن ماضی کو داغدار نہیں کرسکتا۔ ان شاءاللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

16 رمضان المبارک 1441 ھ بمطابق   09 مئی 2020 ء