جوزجان

صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

صوبہ جوزجان کے نائب گورنر مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

 

جوزجان: باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے افراد کا اپنے بیٹوں کو ملازمت سے برطرف کرنے کے متعلق امیرالمومنین “حفظہ اللہ” کے حکم پر عمل کرتے ہوئے نائب گورنر جوزجان مولوی گل محمد سلیم نے اپنے بیٹے کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پر امارت اسلامیہ کے ایک مجاہد مقرر کیا ہے۔
جوزجان کے نائب گورنر کا بیٹا جوزجان کے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک سیکیورٹی عہدے پر کام کرتا تھا۔
امیر المومنین “حفظہ اللہ” کے جاری کردہ حکم نامے کی بنیاد ملازمتوں میں اقرباء پروری کی راہ روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔