غزنی و لوگر، فوجیوں پر حملےو دھماکے، 19 ہلاک و زخمی

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع گیرو کے مرکز کے قریب واقع تین پولیس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس […]

پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین نے صوبہ غزنی ضلع گیرو کے مرکز کے قریب واقع تین پولیس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے 2 مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

اسی طرح جمعرات کےروز شام کے وقت ضلع دہ یک کے توپیر کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مغرب کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے خان قلعہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ضلع محمدآغہ کے زاہد آباد کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔