فاریاب،حملے و دھماکے،چوکی فتح،کمانڈر سمیت 12ہلاک

کٹھ پتلی غلاموں کے مرکز اور چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں حملہ کیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع دولت آباد کے قوزی بائی قلعہ کے علاقے میں قائم فوجی مرکز کو مجاہدین نے پیر اور منگل کی درمیانی شب حکمت عملی کے تحت دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بناکر تباہ […]

کٹھ پتلی غلاموں کے مرکز اور چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں حملہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع دولت آباد کے قوزی بائی قلعہ کے علاقے میں قائم فوجی مرکز کو مجاہدین نے پیر اور منگل کی درمیانی شب حکمت عملی کے تحت دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بناکر تباہ کردیا اور وہاں تعینات کمانڈر احمد سمیت 11 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی، 3  ٹینک اور ان کا تمام اسلحہ بھی تباہ ہوا۔

چوں کہ دشمن نے معمول کے مطابق دعوہ کیا کہ مجاہدین نے بازار میں عوام  گھروں  کو نشانہ بنایا، یہ دعوہ من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔ہم اس کی سختی سے تردید کرتےہیں۔

دوسری جانب ضلع پشتون کوٹ کے امام صاحب کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نےمنگل اور بدھ کی درمیانی شب حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک، 2 زخمی ، دیگر فرار اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔