فتوحات جاری، 31 ہلاک، 16 گرفتار، 55 سرنڈر، کافی غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پکتیکا، لغمان اور بامیان صوبوں میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ صوبہ بدخشان میں سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق کابل صوبہ کابل ضلع سروبی کے جگدلہ کے علاقے فرمان بیگ کے مقام پر فوجی یونٹ […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پکتیکا، لغمان اور بامیان صوبوں میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے دشمن کے مراکز پر حملہ کیا،جبکہ صوبہ بدخشان میں سیکورٹی اہلکار مجاہدین سے آملے۔
اطلاعات کے مطابق
کابل
صوبہ کابل ضلع سروبی کے جگدلہ کے علاقے فرمان بیگ کے مقام پر فوجی یونٹ اور چوکی پر مجاہدین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حملہ کرکے اس پر اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 7 ہلاک، 11 گرفتار، متعدد فرار ،جبکہ مجاہدین نے ٹینک سمیت 20 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار بھی برآمد کرلیا۔
نیز جمعرات کے روز مغرب کے وقت مذکورہ علاقے میں سیلاب کے مقام پر واقع چوکی ، جگدلہ بیس ، پانچ یونٹ اور دس چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 6 فوجی ہلاک، 40 سرنڈر اور 50 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار وغیرہ مجاہدین نے تحویل میں لے لیا،جبکہ صبح کے وقت مجاہدین نے تازہ دم اہلکاروں پر نیکہ مرغہ کے مقام پر حملہ کیا، جس میں ایک ٹینک اور گنیں وغیرہ مجاہدین نے برآمد کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیکا
جمعرات کے روز شام کے وقت ضلع گومل کے بدر کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس پر حملہ کیا، جس میں دو ٹینک، ایک رینجر گاڑی تباہ، 6 فوجی ہلاک، 3 گرفتار اسلحہ وغیرہ بھی مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
اسی طرح مغرب کے وقت ضلع مٹھاخان کے سدو قلعہ کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں بڑے کیمپ کو مجاہدین کے خوف سے چھوڑ کر فرار ہوئے۔
دوسری جانب رات کے وقت ضلع سروبی کے ہیبت کے علاقے میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار ہلاک، ایک زخمی ہوا اور سپیدار کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں کمانڈر بابری زخمی جبکہ ایک فوجی گرفتار ہوا۔
نیز ضلع اومنہ کے مرکز پر کافی عرصے سے مجاہدین کا قبضہ ہے، جبکہ دشمن نے گناوہ کے مقام پر ڈپلوکیٹ مرکز قائم کیا تھا،جسے مجاہدین نے محاصرے میں لے رکھ اس پر رات کے وقت قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کو فرار ہونے کا موقع دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لغمان
صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے اسلام آباد کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں 8 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بامیان
صوبہ بامیان ضلع غنڈک کے سیغان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس میں 4 فوجی ہلاک، 2 زخمی اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدخشان
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں صوبہ بدخشان کے داریم، تگاب، تشگان اور کشم اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 15 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔