فتوحات جاری، 39 ہلاک، 13 گرفتار، 10 سرنڈر، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، لوگر اور جوزجان صوبوں میں دشمن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، جبکہ صوبہ پکتیا میں کابل انتظامیہ کے 10 فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بغلان صوبہ بغلان کے اندراب اور دہ صالح اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں نےدو روز قبل […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، لوگر اور جوزجان صوبوں میں دشمن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، جبکہ صوبہ پکتیا میں کابل انتظامیہ کے 10 فوجی مخالفت سے دستبردار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق
بغلان
صوبہ بغلان کے اندراب اور دہ صالح اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں نےدو روز قبل مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک، کمانڈو کمانڈر بصیر اندرابی سمیت 18 زخمی، 4 ٹینک تباہ اور مجاہدین نے دو فوجی ٹینک سمیت کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا،جبکہ ضلع خوست کے تگاب دہنہ کے علاقے میں منگل کے روز مجاہدین نے وسیع کاروائی کا آغاز کیا، جو علی الصبح تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 8 بڑے علاقوں سے دشمن کا صفایا کروایا گیااور اس دوران 9 فوجی ہلاک، 14 زخمی اور 12 گرفتار ہوئے ،اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار اور گاڑی بھی تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگر
صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے میرابدال غونڈی کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار ہلاک و زخمی اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کو مزید ہلاکتوں کا سامنا ہوا اور مجاہدین نے دس عدد ہلکے وبھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا، جبکہ رات ہی کے وقت گاز شرکت کے قریب چوکی پر قبضہ، وہاں تعینات 9 اہلکار ہلاک، ایک زخمی اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیااور بدھ کے روز دوپہر کے وقت جمعہ قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، ایک زخمی ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوزجان
صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر میں مجاہدین نے وسیع آپریشن کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے وسیع علاقے فتح اور مجاہدین شہر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مورچہ زن ہے، اس دوران 14 فوجی ہلاک، 27 زخمی اور کافی مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں صوبہ پکتیا ضلع وزی زدران میں کابل انتظامیہ کے 10 سیکورٹی اہلکاروں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔