فراه

فراہ: بخش آباد ڈیم کا افتتاح کر لیا گیا، 68 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی سیراب ہوگی

فراہ: بخش آباد ڈیم کا افتتاح کر لیا گیا، 68 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی سیراب ہوگی

 

نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر آخوند اور وزیر پانی و توانائی مولوی عبداللطیف منصور نے بخش آباد ڈیم کے لیے سرنگوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ عزت ملا برادر اخوند نے بخش آباد ڈیم کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ بخش آباد ڈیم صوبہ فراہ کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے اور ہم اس منصوبے کی تکمیل میں فراہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ “فراہ کے لوگوں نے اسلامی نظام کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مسائل حل کریں اور ان بڑے منصوبوں کو مکمل کریں۔ ہمیں بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں، ان سب کو ایک ساتھ حل کرنا ممکن نہیں۔ بخش آباد ڈیم سے68 ہزار 590 ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا۔ ڈیم کے دائیں جانب 50 کلومیٹر کینال اور بائیں جانب 52 کلومیٹر کینال ہے جو کہ بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔