فوجی بمباری و چھاپے، 31 شہید زخمی، 30 گرفتار

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق کنڑ، لغمان، کاپیسا، بلخ اور کابل صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ کنڑ ضلع چپہ درہ کے مربوطہ علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی، ایک گاڑی تباہ اور 4 گائے […]

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق کنڑ، لغمان، کاپیسا، بلخ اور کابل صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ کنڑ ضلع چپہ درہ کے مربوطہ علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی، ایک گاڑی تباہ اور 4 گائے بھی مارے گئے۔
دوسری جانب صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے مریم گاؤں پر کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ 30 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔
اسی طرح صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے خارج درہ کے علاقے توغک گاؤں پر امریکی ڈرون حملے میں حاجی وکیل کا مکان تباہ، ان کی والدہ اور پوتا شہید جبکہ خاندان کے 18 افراد شدید زخمی ہوئے،جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
نیز صوبہ بلخ ضلع چمتال کے عرب مزاری کے علاقے پر کٹھ پتلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں دو مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 3 خواتین شہید جب ایک بچہ زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ کابل ضلع سروبی کے جگدلہ کے علاقے تورکانہ گاؤں پر کمانڈو نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں اور دو موٹرسائیکلوں کو تباہ کردیا،جبکہ 4 نہتے افراد کو زخمی اور ایک کو شہید کردیا۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون