فوجی درندگی،خواتین بچوں سمیت 11شہید و زخمی، 3 گرفتار

سی آئی اے کے کرائے کے قاتلوں نے پکتیکا، خوست، میدان اور غور صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا ضلع خیرکوٹ کے سہ گانہ گاؤں پر سی آئی اے کے کرائے قاتلوں نے چھاپہ مار کر عوام کے گھروں سے تلاشی […]

سی آئی اے کے کرائے کے قاتلوں نے پکتیکا، خوست، میدان اور غور صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ پکتیکا ضلع خیرکوٹ کے سہ گانہ گاؤں پر سی آئی اے کے کرائے قاتلوں نے چھاپہ مار کر عوام کے گھروں سے تلاشی کےبہانے لوٹ مار کی۔اس کے بعد ایک شہری حاجی عبدالباری اور ان کے 13 سالہ بیٹے کو نہایت درندگی سے شہید کردیا۔

دریں اثناء صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر تور تیگہ کے علاقے پر سی آئی اے کارندوں نے شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، ڈاکٹر نجم الدین کے گھر میں شادی کی تقریب پر ہلہ بول دیا اور ان کے بیٹے زخمی جب کہ 6 لاکھ افغانی اور جہیز کو لوٹ لیا۔

دوسری جانب جمعہ کےروز صوبہ خوست ضلع دومندہ کے سپیرہ فوجی کمپائن سے نام نہاد کمانڈو اور افغان عوام کے قاتلوں نے ایتی گاؤں کو مارٹرگولوں کا  نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید جب کہ ایک خاتون سمیت3 بچے زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ غور ضلع چارسدہ کے گرپی کے علاقے پر شرپسندوں نے ہلہ بول دیا، وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چرواہوں اور ایک شخص کو حراست میں لیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون