فوجی درندگی جاری، بچوں خواتین سمیت 15 شہید و زخمی

  کٹھ پتلی درندوں اور صلیبی غلاموں نے کاپیسا، میدان اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے غنی خیل گاؤں کو کٹھ پتلی غلاموں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں نسیم کا مکان تباہ، […]

 

کٹھ پتلی درندوں اور صلیبی غلاموں نے کاپیسا، میدان اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے غنی خیل گاؤں کو کٹھ پتلی غلاموں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں نسیم کا مکان تباہ، ان کی بیوی، ایک بیٹی اور ایک بیٹا شہید جب کہ 3 بیٹیاں زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب صوبہ میدان ضلع نرخ کے درانی گاؤں کو کٹھ پتلی درندوں نے ایک مرتبہ پھر بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں عیسی گل کی بھابھی شہید اور 2 خواتین سمیت 6 بچے زخمی ہوئے۔

اسی طرح ضلع جغتو کے کلابندہ گاؤں کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس سے عوام کو مالی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے نوآباد کے علاقے میں ایک مکان کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ نے نشانہ بنایا،جس سے مکان مہندم اور سامان وغیرہ تباہ ہوئے۔