فوجی غنڈہ گردی،بازار تباہ، 42 شہری شہید زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بدخشان، لغمان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع شہدا کے بازار پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈکوارٹر،50 دکانیں، 6 نجی گاڑیاں تباہ ہونے […]

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بدخشان، لغمان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع شہدا کے بازار پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈکوارٹر،50 دکانیں، 6 نجی گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 11 شہری شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع بادپش میں اسی نوعیت حملے کے دوران ڈاکٹر حبیب اللہ کا مکان تباہ ہونے کے علاوہ ایک بچہ شہید، 5 زخمی ہوئے اور رات ہی کے وقت ضلع علینگار کے نلیار کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے اور خواتین شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
اسی طرح جمعرات کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے الوزئی اور غفار قلعہ کے علاقوں کو وحشی درندوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک مرد سمیت 4 بچے زخمی ہوئے۔