فوجی وحشت،خواتین بچوں سمیت 7 شہید، 10 زخمی/ تصاویر

کٹھ پتلی غلاموں نے غزنی، قندوز اور پکتیا صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے لغڑ کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6شہری شہید جب کہ 7 زخمی […]

کٹھ پتلی غلاموں نے غزنی، قندوز اور پکتیا صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کےروز شام کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے لغڑ کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6شہری شہید جب کہ 7 زخمی اور ایک مکان بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے ملرغی، نویان اور جرگذر کے علاقوں کو کرائے کے قاتلوں نے اسی نوعیت حملوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں متعدد مکان، اور زرعی املاک تباہ ہونے کے علاوہ 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

اسی طرح صوبہ پکتیا ضلع احمدخیل کے مرزائی کے علاقے بازار میں کٹھ پتلی غلاموں نے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جانی خیل نامی ایک شخص شہید ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون