فوجی وحشت، مساجد تباہ،14 شہید زخمی، 7 گرفتار

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بلخ، لوگر، میدان، کابل، جوزجان اور بغلان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ بلخ ضلع چارکنیت کے تندورک کے علاقے پر کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے جان بوجھ کر گاؤں کی مسجد پر بمباری کی، اسے نقصان پہنچا۔ دوسری جانب صوبہ لوگر […]

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بلخ، لوگر، میدان، کابل، جوزجان اور بغلان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ بلخ ضلع چارکنیت کے تندورک کے علاقے پر کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے جان بوجھ کر گاؤں کی مسجد پر بمباری کی، اسے نقصان پہنچا۔
دوسری جانب صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے دوشنبہ کے علاقے میں اسی نوعیت بمباری سے مسجد کا محراب مہندم ہوا۔
اسی طرح صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے ابراہیم خیل اور دہ افغان کے بلال خیل، زنگیان، نسوزئی اور اول خیل گاؤں پر وحشی کمانڈو نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ ہرنے کے علاوہ 7 افراد کو گرفتارجبکہ ایک خاتون اور بچی کو زخمی کردیا۔
نیز صوبہ کابل ضلع موسہی کے صوفی بابا اور معین خیل کو وحشی کمانڈو نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس سے ایک شخص شہید، دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرشان شہر کے قریب وحشی فضائیہ کی بمباری سے 2 افراد شہید، 3 زخمی،4 دکانیں تباہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے بلاکونہ کے علاقے میں وحشی افواج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوئے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون