کابل

قائم مقام وزیر اعظم کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ اور کھلاڑیوں سے ملاقات

قائم مقام وزیر اعظم کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ اور کھلاڑیوں سے ملاقات

 

قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں، کوچ اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد یوسف کارگر، جنرل ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اور فٹ بال فیڈریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ احمد جان، قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عبداللہ المطیری اور قومی ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے۔
مولوی عبدالکبیر نے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ کھیلوں اور بالخصوص فٹ بال کو مکمل طور پر توجہ دیتے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
مولوی عبدالکبیر نے قومی ٹیم کے نئے کویتی کوچ عبداللہ المطیری کو بھی خوش آمدید کہا اور انہیں افغانستان آنے اور افغانستان کے فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا۔ قائم مقام وزیر اعظم نے انہیں اطمینان دلایا کہ وہ اپنے فرائض پورے اعتماد اور سکون کے ساتھ ادا کرتے رہیں۔
فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران نے ملک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ قیادت نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص فٹبال کی حمایت کی ہے اور انہیں سہولیات فراہم کی ہیں۔