قندوز،شدید جھڑپیں، کمانڈر سمیت 19 ہلاک، دشمن فرار

صوبہ قندوز کے دشت آرچی، امام صاحب اور چاردرہ اضلاع میں دشمن پر حملے ہوئيں۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کےروز 2015-06-12 سہ پہر کے وقت ضلع دشت آرچی کے محمدعالم تپہ کے علاقے میں محاصرہ توڑنے والے فوجیوں، جنگجوؤں اور کمانڈوز پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے […]

صوبہ قندوز کے دشت آرچی، امام صاحب اور چاردرہ اضلاع میں دشمن پر حملے ہوئيں۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کےروز 2015-06-12 سہ پہر کے وقت ضلع دشت آرچی کے محمدعالم تپہ کے علاقے میں محاصرہ توڑنے والے فوجیوں، جنگجوؤں اور کمانڈوز پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اور 3 جنگجو ہلاک جبکہ جنگجو کمانڈر حبیب قصاب شدید زخمی ہوا، جو بعد میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جبکہ 8 جنگجو زخمی ہوئيں۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران تازہ دم اہلکار اور چوکی میں تعینات فوجیوں نے فرار کی راہ اپنالی اور مجاہدین نے چوکی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ضلع امام صاحب سے موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تاشگزر کے علاقے میں واقع فوجی بیس اور چوکیوں کو مجاہدین نے شدید محاصرے میں رکھا ہو اہے  اور دشمن نے  6 چوکیوں کو مجاہدین کی خوف سے چھوڑ کر بیس کی جانب فرار ہوئيں۔

جہادی ذرائع نے ضلع چاردرہ سے اطلاع دی ہےکہ جمعہ کےروز صبح کے وقت سرک بالا کے علاقے دامان ٹیرلنگ کے مقام پر مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی مغرب تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 13 فوجی ،کمانڈوز، جنگجو اور اینٹلی جنس اہلکار ہلاک جبکہ 13 شدید زخمی ہوئيں۔