قندھار

قندھار، عینو مینہ ہسپتال میں ایم آر آئی اور ایکسرے مشینیں نصب کر دی گئیں، متعلقہ شعبہ جات فعال

قندھار، عینو مینہ ہسپتال میں ایم آر آئی اور ایکسرے مشینیں نصب کر دی گئیں، متعلقہ شعبہ جات فعال

کابل (بی این اے) قندھار میں عینو مینہ کے 350 بستروں پر مشتمل ہسپتال میں پہلی بار ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں نصب کردی گئیں، متعلقہ شعبہ جات کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی گورنر مولوی حیات اللہ مبارک، وزارت پبلک ہیلتھ کے فاینانس ایڈمنسٹریٹر مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس تقریب میں مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے ان مشینوں کے بارے میں بتایا کہ ایم آر آئی مشین 40 ملین افغانی میں خریدی گئی اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین 5 ملین افغانی میں حکومتی بجٹ سے خریدی گئی۔
ساتھ ہی نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک نے بھی صحت کی ان سہولیات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے قندھار کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے عوام کو صوبائی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ان اہم مشینوں سے اس علاقے کے مریضوں کے مسائل جنوب مغربی علاقے کی سطح پر حل ہوں گے۔