قندھار

قندھار: غازی محمد ایوب خان سپورٹس اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا آغاز ۔

قندھار: غازی محمد ایوب خان سپورٹس اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا آغاز ۔

 

قندھار کے غازی محمد ایوب خان اسٹیڈیم، جسے بہت سے لوگ باغ عمومی کے نام سے جانتے ہیں، کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جسے جلد ہی کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور گھاس لگانے کا کام کچھ عرصہ قبل قندھار کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس نے شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
قندھار فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے سربراہ حافظ محمود آغا بشر کہتے ہیں: قندھار میونسپلٹی نے بھی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں مدد کی ہے جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ آغا بشر کے مطابق: جیسے ہی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوگا اسی اسٹیڈیم میں کھیلوں کے ایک بڑے میلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قندھار شہر اور اضلاع کے علاوہ مختلف صوبوں سے مہمان شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے بجٹ کی منظوری قندھار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے سربراہ حافظ محمود آغا بشری نے دی ہے۔