قندہار میں امریکی طیاروں کے غیرجنگی علاقے پر بمباری، 10 شہید

دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب امریکی طیاروں نے صوبہ قندہار ضلع ژڑی کے لاکوخیل کے علاقے میں غیرجنگی مقام پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں عوام کے متعدد  مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 10 شہری بھی شہید ہوئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اسی طرح […]

دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب امریکی طیاروں نے صوبہ قندہار ضلع ژڑی کے لاکوخیل کے علاقے میں غیرجنگی مقام پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں عوام کے متعدد  مکانات تباہ ہونے کے علاوہ 10 شہری بھی شہید ہوئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

اسی طرح صوبہ روزگان ضلع دہراود کے لونڈیان گاؤں میں کٹھ پتلی فضائیہ نے ایک مکان پر بمباری کی، جس سے مکان منہدم ، ایک شخص شہید جب کہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

امارت اسلامیہ ان لاپروا حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے  اور اسے دوحہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔

مذکورہ علاقے جنگی محاذوں سے کافی دور ہیں اور وہاں کسی قسم کی فوجی تحرکات اور لڑائی نہیں تھی ، جب کہ  دوحہ معاہدے کی رو سے ایسے مقامات پر فضائی حملے منع ہیں۔

اس طرح غیرذمہ دارانہ اعمال کو جاری رکھنے سے مجاہدین کو بھی ردعمل پر مجبور کیا جاسکتا ہے،جس کی ذمہ داری امریکی فریق کو راجع ہوگی۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

26 ربیع الثانی 1442 ھ بمطابق  11 دسمبر 2020 ء