قومی دیرینہ دشمنی ختم، اسکول کا کام مکمل/ تصاویر

صوبہ نورستان میں دو اقوام کے درمیان دیرینہ دشمنی ختم اور صوبہ پکتیا میں اسکول کا کام مکمل ہوا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے سلسلے میں صوبہ نورستان ضلع منڈول کے انیش بانڈول علاقے میں حاجی جمعہ الدین اور حاجی قاسم کے  قبائل کے درمیان  دیرینہ دشمنی […]

صوبہ نورستان میں دو اقوام کے درمیان دیرینہ دشمنی ختم اور صوبہ پکتیا میں اسکول کا کام مکمل ہوا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی جدوجہد کے سلسلے میں صوبہ نورستان ضلع منڈول کے انیش بانڈول علاقے میں حاجی جمعہ الدین اور حاجی قاسم کے  قبائل کے درمیان  دیرینہ دشمنی ختم اور آشتی میں بدل گئی ہے۔ اس دوران فریقین کے درمیان  جنگوں میں 10 افراد بھی قتل ہوئے تھے۔

دوسری جانب صوبہ پکتیا ضلع جانی خیل کے بل خیل کے علاقے میں مجاہدین کے زیرنگرانی مڈل اسکول کی تعمیراتی کام مکمل اور موسم بہار میں پڑھائی شروع کی جائے گی۔