لغمان

لغمان: بدنام زمانہ اغواء کار پولیس کے ساتھ مقابلے ہلاک

لغمان: بدنام زمانہ اغواء کار پولیس کے ساتھ مقابلے ہلاک

 

صوبہ لغمان کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ اغواء کار موراخان کو لغمان کے ضلع علیشنگ کے علاقے مسعود درہ میں اس وقت ہلاک کیا جب اس نے سرنڈر ہونے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کی۔

لغمان پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو بھی شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اسے انجام کو پہنچایا جائے گا۔