ماہنامہ شریعت کا 109واں شمارہ منظرِعام پر

شمارہ نمبر 109 28 فروری 2021 کو امارت اسلامیہ اور امریکا کے درمیان ہونے والے دوحہ معاہدے کی پہلی سالگرہ تھی۔ جس پر امارت اسلامیہ کے میڈیا ونگ کی جانب سے ایک علمی وتحقیقی سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں امارت اسلامیہ کے ممتاز قلم کاروں نے اپنے مقالے پیش کیے۔ ممتاز علما […]

شمارہ نمبر 109
28 فروری 2021 کو امارت اسلامیہ اور امریکا کے درمیان ہونے والے دوحہ معاہدے کی پہلی سالگرہ تھی۔ جس پر امارت اسلامیہ کے میڈیا ونگ کی جانب سے ایک علمی وتحقیقی سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں امارت اسلامیہ کے ممتاز قلم کاروں نے اپنے مقالے پیش کیے۔ ممتاز علما نے بیانات کیے اور امارت اسلامیہ کے رہنماوں کے پیغامات پیش کیے گئے۔
ان بیانات اور مقالات میں حالیہ دوحہ معاہدے کا جائزہ پیش کیا گیا۔ اس کے فوائد وثمرات، اس کی شرائط، امریکا کی جانب سے اس پر عمل در آمد نہ کرانے کی صورت میں ممکنہ نتائج وعواقب اور یہ کہ اس وقت اس پر عمل در آمد کے لیے کیا ہونا چاہیے۔ کیا ہورہا ہے۔
ان مقالات میں تاریخی تناظر میں افغان حکمرانوں اور بیرونی قوتوں کےدرمیان جو معاہدے ہوئے ہیں، یا حالیہ امریکی جارحیت کے بعد افغانستان میں بون کانفرنس اور سیکیورٹی معاہدے کے نام پر جو معاہدے ہوئے ان کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اس وقت بین الافغان مذاکرات میں کون سی رکاوٹیں ڈال جارہی ہیں۔ تمام تر صورتحال کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
ماہنامہ شریعت نے کوشش کی کہ اس شمارے میں سیمینار میں پیش کیے پر مغز مقالات و بیانات کا معیاری ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش کرے۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ امارت اسلامیہ کے اہم رہنما، ممتاز صاحب قلم دانشور ومفکر اور مرحوم امیرالمومنین ملاعمر مجاہد رحمہ اللہ کے ترجمان ملا عبدالحی مطمئن کا انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات حسرت آیات پر ان کے قریبی ساتھیوں کے مضامین، اس کے علاوہ دیگر مستقل معلوماتی سلسلے پڑھنے کے لیے ماہنامہ شریعت کا حالیہ شمارہ پڑھنا نہ بھولیں۔

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں
ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:
پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏
https://mega.nz/file/hLphHaoR#CEnIzPUANHPNDoP1tSIVdqv2FLtAQfSocTTIQ9lW6Zs
ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ
www.twitter.com/shariatmagazin
الامارہ وٹس آپ نمبر
0093708638285