مجاہدین کی کاروائیاں، 30 ہلاک و زخمی، اسلحہ غنیمت

سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، ننگرہار، غزنی، پکتیا، کاپیسا، لوگر، لغمان، بغلان، میدان اور خوست صوبوں میں نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع جرم کے پل کیبلی کے علاقے میں بم دھماکہ سے 5 جنگجو زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی […]

سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بدخشان، ننگرہار، غزنی، پکتیا، کاپیسا، لوگر، لغمان، بغلان، میدان اور خوست صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کےروز شام کے وقت صوبہ بدخشان ضلع جرم کے پل کیبلی کے علاقے میں بم دھماکہ سے 5 جنگجو زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے کودی خیل کے علاقے ملایان قلعہ کے مقام پر مجاہدین کے لیزرگن حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے اور رات ہی کے وقت ضلع بٹی کوٹ کے نغلو کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں پر حملہ کیا،لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی اور بدھ کےروز شام کے وقت امان اللہ شہر کے قریب پولیس رینجر گاڑی دھماکہ خیز مواد سے تباہ اور اس میں سوار اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے برک راجان کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 4 فوجی زخمی ہوئے۔

صوبہ لغمان سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز صبح کے وقت ضلع دولت شاہ کے زرکمر کے علاقے میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکار نیازمحمد کو قتل کردیا اور سہ پہر کے وقت ضلع علیشنگ کے قلعہ خان کے علاقے میں  مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

اسی طرح بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کاپیسا کے صدر مقام محمودراقی شہر کے شوخی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک پولیس ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جب کہ ضلع تگاب کے عیسی خیل کے علاقے میں مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکار زلمئی کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے قریب واقع جارح امریکی فوجوں کے اڈے پر مجاہدین نے میزائل داغے اور ساتھ ہی کوکرک نامی کمانڈو کو بھی اسی نوعیت حملے کا نشانہ بنایا، جب کہ شام کے وقت ضلع موسی خیل کے غلنگ کے مقام پر فوجی گشتی پارٹی پر چرہ دار بم کا دھماکہ ہوا اور تمام حملوں میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

اسی طرح بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے قلعہ جوز کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس رینجرگاڑی تباہ اور اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

صوبہ بغلان سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز ضلع گذرگاہ نور کے یاہور کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک اور دو کلاشنکوفیں مجاہدین نے قبضے میں لیا، جب کہ بدھ کےروز صبح کے وقت صدر مقام پل خمری شہر کے عمرخیل کے علاقے میں فوجی بیس پر حملے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا۔

صوبہ پکتیا سے اطلاع ملی ہےکہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب صدر مقام گردیز شہر کے سروڑہ کمپائن اور ابراہیم خیل کے علاقے میں فوجی چوکی پر لیزرگن حملوں میں 3 فوجی مارے گئے۔

دوسری جانب منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے شیخ آباد کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔