مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ عبدالحکیم کےتنظیم علماء العالمی کےسربراہ سے ملاقات

مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ عبدالحکیم کے تنظیم علماء العالمی کے سربراہ شیخ احمد الریسوبی سے دوحہ میں ملاقات آج  جمعرات کےروز شام کے وقت امارت اسلامیہ کے مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ مولوی عبدالحکیم نے وفد کے ہمراہ تنظیم علماء العالمی کے سربراہ شیخ احمد الریسوبی سے ملاقات کی۔ انہوں نے علماء انجمن کی […]

مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ عبدالحکیم کے تنظیم علماء العالمی کے سربراہ شیخ احمد الریسوبی سے دوحہ میں ملاقات

آج  جمعرات کےروز شام کے وقت امارت اسلامیہ کے مذاکراتی ٹیم کے منتظم شیخ مولوی عبدالحکیم نے وفد کے ہمراہ تنظیم علماء العالمی کے سربراہ شیخ احمد الریسوبی سے ملاقات کی۔ انہوں نے علماء انجمن کی حیثیت سے امارت اسلامیہ کی مدبرانہ پالیسی کی توثیق کے ساتھ امارت اسلامیہ کی قیادت میں علماء کے کردار کی ستائش کی اور امارت اسلامیہ اور افغان فریق کے درمیان جاری مذاکرات کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔ شیخ عبدالحکیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا: بیرونی جارحیت کے خلاف ہمارا جہاد قبضے کے خاتمے اور افغانستان میں ایک اسلامی حکومت کے قیام کے لیے ہے، چوں کہ امریکا کے ساتھ جارحیت کے خاتمہ کا معاہدہ طے ہوا، امارت اسلامیہ باعزم ہے کہ دوحہ معاہدے کی رو سے بین الافغان مذاکرات بھی کامیابی سے انجام پائے گا۔

ڈاکٹرمحمد نعیم ترجمان سیاسی دفتر

۱۴ صفرالمظفر  ۴۲ ۱۴ھ بمطابق یکم اکتوبر ۲۰۲۰ ء