مصر کے قانونی صدرڈاکٹرمحمدمرسی کی پھانسی کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

سنیچر کے روز ۱۶ / مئی ۲۰۱۵ء  کو مصر کے کودتائی رژیم کی عدالت نے حماس تنظیم کے بعض اراکین اور اخوان المسلمین کے بعض اہم رہنماؤں کیساتھ مصر کے سابق قانونی صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی پھانسی کا ظالمانہ حکم صادر کیا۔ امارت اسلامیہ افغانستان ایسے حالت میں اس ظالم حکم کی شدید الفاظ […]

سنیچر کے روز ۱۶ / مئی ۲۰۱۵ء  کو مصر کے کودتائی رژیم کی عدالت نے حماس تنظیم کے بعض اراکین اور اخوان المسلمین کے بعض اہم رہنماؤں کیساتھ مصر کے سابق قانونی صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی پھانسی کا ظالمانہ حکم صادر کیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان ایسے حالت میں اس ظالم حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انسانی حقوق کے تمام عالمی اور علاقائی اداروں، اقوام متحدہ، خاص کر اسلامی ممالک اور اسلامی کانفرنس، نیز عالم اسلام کے بااثر شخصیات سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالم حکم کی روک تھام کے لیے انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کی رو سے اپنی انسانی اور اسلامی ذمہ داری کو نبھالے اور مصر کی کودتائی رژیم کو اس نوعیت کی غیرانسانی اور غیر اخلاقی خودسرانہ اعمال سے روک لے۔

تعجب کا مقام یہ ہے کہ مغربی دنیا اور وہ جو انصاف اور عدالت اور انسانی حقوق حتی کہ حیوانات کی حقوق کی آواز بلند کرتا ہے، اس بارے میں خاموش ہے اور یا اس طرح غیر جانبدار ہیں کہ اپنی تمام ذمہ داری صرف زبانی جمع پونجی کی مذمت پر خرچ کررہی ہے اور اس کے علاوہ کسی اور ذمہ داری کی احساس نہیں کرتی۔

کیا مغربی دنیا باالخصوص امریکہ اپنے ایک شہری کے متعلق اس نوعیت کے ظلم کو برداشت کرسکتا ہے؟ ہرگزبرداشت نہیں کرسکتا، اسی مقام سے حق و عدالت کے ٹھیکیداروں اور ڈنڈورہ پنٹنے والوں کی حقیقت دنیا اور عوام کو اچھی طرح واضح ہوئی۔

اس بارے میں منصف اقوام، خاص کر مسلم امہ اور مسلمان عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور اپنے حکمرانوں کو مجبور کریں، اسی اور اس سے ملے جلے دیگر ظالم احکام کے خلاف اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس کے روک تھام کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

یکم شعبان المعظم ۱۴۳۶ ھ

۱۹ / مئی ۲۰۱۵ ء