مغربی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر اہالیان تخار کا ردعمل

مغربی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر اہالیان تخار کا ردعمل تالقان (بی این اے) تخار کے ہزاروں شہریوں نے ایک احتجاجی اجتماع میں مغربی ممالک میں قرآن پاک کے نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اس احتجاجی اجتماع میں تخار […]

مغربی ممالک میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے پر اہالیان تخار کا ردعمل
تالقان (بی این اے) تخار کے ہزاروں شہریوں نے ایک احتجاجی اجتماع میں مغربی ممالک میں قرآن پاک کے نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اس احتجاجی اجتماع میں تخار کے ہزاروں شہری جن میں علمائے کرام، سفید ریش بزرگ اور نوجوان شامل تھے، نے شرکت کی اور امت مسلمہ کی تمام مقدسات کے دفاع کے نعرے کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مغربی انتہا پسندوں کے اقدامات مسلمانوں کے انسانی اصولوں کے منافی اور دین اسلام کے نقطہ نظر کے خلاف ہیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جید عالم دین مولوی صدیق اللہ نے کہا کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ کی جانب سے توہین کے خلاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ کسی بھی شخص یا ملک کو مذہبی مقدسات کی توہین کی اجازت نہ دیں اور ان کے خلاف اپنی جان کی قیمت پر کھڑے ہوں۔
گزشتہ دنوں سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک کے ممالک میں متعدد انتہا پسندوں نے قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا دی جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔