مفتوحہ علاقوں میں افواہوں اور پابندیوں کے بابت ترجمان کا بیان

ذرائع ابلاغ اور بعض علاقوں میں افواہات پھیل رہے ہیں کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تازہ ترین علاقوں پر قبضہ جماتے ہوئے وہاں عوام، میڈیا اور عورتوں پر پابندیاں لگاتے ہیں یا ان پر بعض قیودات وضع کرتے ہیں۔ ہم اس پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہیں، تازہ مفتوحہ علاقوں میں اسی مؤمن ملت کے […]

ذرائع ابلاغ اور بعض علاقوں میں افواہات پھیل رہے ہیں کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے تازہ ترین علاقوں پر قبضہ جماتے ہوئے وہاں عوام، میڈیا اور عورتوں پر پابندیاں لگاتے ہیں یا ان پر بعض قیودات وضع کرتے ہیں۔
ہم اس پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہیں، تازہ مفتوحہ علاقوں میں اسی مؤمن ملت کے ارکان اور مسلمان ہیں، اسلام کے دائرے میں زندگی گزار رہے ہیں،ان پر پابندیاں لگانے کی کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی انہیں کسی چیز سے منع کیا جائے گا۔
اسکول اور رتمام ادارے کھلے ہیں، میڈیا شرعی حدود کے دائرے میں رہتے ہوئے غیرجانبدار اور آزاد نشرات کرسکتے ہیں ، اسی طرح کلینک اور صحت کے مراکز کسی رکاوٹ کے بغیر کام کرسکتے ہیں، فلاحی ادارے اور دیگر آزاد این جی اوز عوام کے لیے خدمات پیش کرسکتے ہیں۔
سرکاری ملازمین، صحافی اور مختلف سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ملازمین بلا خوف و خطر زندگی اورفرائض انجام دے سکتے ہیں۔
اس ساتھ ہی ملک بھر میں قومی تاجر، دکاندار، سرمایہ دار اور تمام کاروباری حضرات کو یقین دلایا جارہا ہے کہ ان کے اموال کی حفاظت کی جائیگی اور کسی کو رکاوٹ یا پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، انہیں مطمئن رہنا چاہیے۔
امارت اسلامیہ کے مجاہدین درج بالاتمام شعبوں میں تاحد امکان تعاون کرےگا اور امور کے فلاح و بہبود میں مدد کرے گا۔
اس سلسلے میں عوام میں خوف پھیلانے، پروپیگنڈہ کرنے اور افواہات پھیلانے دشمن عناصر کا عمل ہے، میڈیا اور اشخاص کو اس طرح افواہات سے فریب میں نہیں پڑنا چاہیے اور کسی قسم کا تشویش نہ کریں۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ
24 ذیقعدۃ 1442 ھ ق
13 سرکان 1400 ھ ش
04 جولائی 2021 ء