نیمروز

ملا عبدالغنی برادر اخوند معاون رئیس الوزراء برائے اقتصادی امور نے وفد سمیت صوبہ نیمروز کا دورہ کیا۔

ملا عبدالغنی برادر اخوند معاون رئیس الوزراء برائے اقتصادی امور نے وفد سمیت صوبہ نیمروز کا دورہ کیا۔

نیمروز: اس دورے میں ملا عبدالغنی برادر اخوند کے ساتھ وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، نائب وزیر پانی و توانائی مجیب الرحمن عمر، نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین عبدالرحمن عطاش اور کئی اعلیٰ حکام ہمراہ تھے۔

نیمروز کے گورنر سے ملاقات کے بعد انہوں نے کمال خان ڈیم کا دورہ کیا۔ نیمروز کے گورنر سے اس صوبے کے عوام کے پانی کے مسائل کے حل اور زرعی زمینوں کو بروقت پانی کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی ۔
اس کے علاوہ ملا عبدالغنی برادر اور وفد نے کمال خان ڈیم کی ٹربائنز کی تنصیب کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، متعلقہ نہروں کی صفائی اور مجموعی طور پر بہتر انتظامات کے سلسلے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کمال خان ڈیم کو ایک قومی اور اہم منصوبہ قرار دیا اور اس اقدام کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں ملا صاحب نے ڈیم کے پانی کے کنٹرول کے بارے میں ٹیکنیکل انجینئرز کی آراء سنی اور وزارت پانی و توانائی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مسائل کے حل میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔