کابل

ملک بھر میں بھنگ کی کاشت پر پابندی عائد

ملک بھر میں بھنگ کی کاشت پر پابندی عائد

کابل (بی این اے) عالیقدر امیر المومنین حفظہ اللہ کے فرمان کے مطابق ملک بھر میں بھنگ کی کاشت ممنوع قرار دے دی گئی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے پریس آفس نے آج باختر نیوز ایجنسی کو جاری کردہ ایک خبر میں کہا ہے فرمان نمبر (510) مورخہ 16/8/1444 کے مطابق امیر المومنین شیخ الحدیث و التفسیر مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ نے پورے ملک میں بھنگ کی کاشت ممنوع قرار دے دی ہے۔
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بھنگ کی کاشت قطعی طور پر ممنوع ہو گی، اس کے بعد کوئی بھی اپنی زمین میں بھنگ نہیں اگائے گا بصورت دیگر اس کی فصل تلف کردی جائے گی۔
اس حکم نامے میں وزارت داخلہ اور دیگر تفتیشی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرموں کو عدالت میں پیش کریں اور عدالتوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرموں کو شرعی قانون کے مطابق سزا دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امیرالمومنین کے فرمان کی بنیاد پر افغانستان میں منشیات کی کاشت، پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔