ملک وقوم کی کی مخلصانہ خدمت امارت اسلامیہ کا عظیم مقصد ہے ۔ مولوی عبد الکبیر

ملک وقوم کی کی مخلصانہ خدمت امارت اسلامیہ کا عظیم مقصد ہے ۔ مولوی عبد الکبیر امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم مولوی عبد الکبیر نے سمنگان کے گورنر مولوی عبدالرحمن کی قیادت میں آئے وفد جس میں سمنگان کے پولیس سربراہ قاری بدر اور صوبائی انٹیلیجنس سربراہ مولوی محمد ہاشم شفیق شامل تھے سے […]

ملک وقوم کی کی مخلصانہ خدمت امارت اسلامیہ کا عظیم مقصد ہے ۔ مولوی عبد الکبیر
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم مولوی عبد الکبیر نے سمنگان کے گورنر مولوی عبدالرحمن کی قیادت میں آئے وفد جس میں سمنگان کے پولیس سربراہ قاری بدر اور صوبائی انٹیلیجنس سربراہ مولوی محمد ہاشم شفیق شامل تھے سے سپیدار محل میں ملاقات کی ۔ملاقات میں انہوں نے اپنے صوبے سمنگان سے متعلق اپنی سرکاری سرگرمیوں کے بارے میں رئیس الوزراء کے معاون کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سمنگان میں امارت اسلامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے نہیں ہیں۔ دونوں کے درمیان نیک اور مثبت تعاون کے رابطے قائم ہیں ، تمام عہدیداران کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی مخلصانہ خدمت میں پیش پیش ہوں۔
وفد نے صوبے کے کچھ درپیش مسائل کا بھی قیادت سے ذکر کیا۔
نائب وزیراعظم مولوی عبد الکبیر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی مخلصانہ خدمت ، اور حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا امارت اسلامیہ افغانستان کا عظیم مقصد ہے۔ انہوں نے وفد کو ان کے صوبے کے متعلق کچھ ہدایات بھی دیے اور ان کے مسائل کے حل کا یقین دلایا ۔