منشورکےنام سے شائع شدہ  اوراق کی تردید

پیرکےروز 13 اپریل 2020ء کو  بعض ذرائع نے چند شقوں پر مشتمل اوراق کو شائع کرکے دعوہ کیا کہ یہ امارت اسلامیہ کا منشور ہے۔ ہم اس رپورٹ اور اوراق کی تردید کرتے ہیں، امارت اسلامیہ کی اپنی مکمل تسلط کے دوران امارت اسلامیہ کے دستور کے نام سے آئین تھا، جو  مکمل اور منظور […]

پیرکےروز 13 اپریل 2020ء کو  بعض ذرائع نے چند شقوں پر مشتمل اوراق کو شائع کرکے دعوہ کیا کہ یہ امارت اسلامیہ کا منشور ہے۔

ہم اس رپورٹ اور اوراق کی تردید کرتے ہیں، امارت اسلامیہ کی اپنی مکمل تسلط کے دوران امارت اسلامیہ کے دستور کے نام سے آئین تھا، جو  مکمل اور منظور نہیں ہوا تھا۔

امریکی جارحیت کے بعد امارت اسلامیہ نے صرف جہادی لائحہ اور مختلف کمیشنوں کے لیے لوائح اور طرزالعمل کا اجراء کیا، جن میں جہادی اور سویلین امور تنظیم کیے جاتے۔

اس کے علاوہ منشور کے نام سے شائع کی جانیوالی اوراق کی امارت اسلامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

21 شعبان المعظم 1441 ھ بمطابق 14 اپریل 2020 ء