میڈیا پرسنز کےلیے سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ترجمان وزارت خارجہ کی وضاحت

میڈیا پرسنز کےلیے سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ترجمان وزارت خارجہ کی وضاحت امارت اسلامیہ افغانستان وقعات و حقائق کی درست تفہیم و تحقیق اور اس کی عکاسی کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے امارت اسلامیہ نے میڈیا اور ملازمین کو کام کرنے کی اجازت کے علاوہ […]

میڈیا پرسنز کےلیے سہولیات فراہم کرنے سے متعلق ترجمان وزارت خارجہ کی وضاحت

امارت اسلامیہ افغانستان وقعات و حقائق کی درست تفہیم و تحقیق اور اس کی عکاسی کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے امارت اسلامیہ نے میڈیا اور ملازمین کو کام کرنے کی اجازت کے علاوہ ضروری معلومات اور ملک کے ہر علاقے تک رسائی فراہم کی ہے۔ جس کی بدولت ملک میں 270 سے زائد میڈیا ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں 14 مستقل غیر ملکی میڈیا نیٹ ورکس موجود ہیں اور 2022 کے آغاز سے اب تک ایشیا، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سے 196 میڈیا نیٹ ورکس سے منسلک 700 سے زائد غیر ملکی صحافیوں کی آمد اور ان کےلیے رپورٹنگ کی سہولیات فراہم کی ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان تمام میڈیا نیٹ ورکس کو اسلامی اقدار اور قومی مفادات کے مطابق پیشہ ورانہ رویے کے فریم ورک کے اندر آزادانہ سرگرمی اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی حاکمیت کے بعد آج تک کوئی صحافی قتل نہیں ہوا اور نہ ہی میڈیا کے نمائندوں اور مراکز کو کسی سکیورٹی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان