نئی دہلی میں ہندوستان اور وسط ایشیائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے پہلے اجلاس سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

نئی دہلی میں ہندوستان اور وسط ایشیائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے پہلے اجلاس سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ۔ امارت اسلامیہ افغانستان خطے کی سلامتی سے متعلق افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنے کے لیے ایسے کانفرنسوں کا خیرمقدم کرتی اور مذکورہ کانفرنس میں ایک مستحکم، پرامن […]

نئی دہلی میں ہندوستان اور وسط ایشیائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے پہلے اجلاس سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ۔
امارت اسلامیہ افغانستان خطے کی سلامتی سے متعلق افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنے کے لیے ایسے کانفرنسوں کا خیرمقدم کرتی اور مذکورہ کانفرنس میں ایک مستحکم، پرامن اور محفوظ افغانستان کے لیے حمایت کرنے پر اجلاس کے مشترکہ فیصلے کو سراہتی ہے۔ کانفرنس میں افغانستان کی خودمختاری، اتحاد، علاقائی سالمیت کے احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کے احترام کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
افغانستان کی سرزمین سے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ پیدا کرنے یا ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کےلیے امارت اسلامیہ پر عزم ہے۔ امارت اسلامیہ چابہار بندرگاہ کو بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کے فریم ورک میں شامل کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ہم اس سلسلے میں ہر قسم کی حفاظت اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امارت اسلامیہ مذکورہ کانفرنس کے اعلامیہ میں دہشت پسندوں کو افغانستان کی سرزمین بطور پناہ گاہ، تربیت اور منصوبہ بندی کی مالی مدد کے حوالے سے ظاہر کی جانے والی تشویش کو موجودہ صورت حال میں غیر ضروری سمجھتی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان ایشیا کے قومی سلامتی کے مشیروں، سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کے اگلے کانفرنس جو مئی 2023 میں قازقستان میں منعقد ہوگی، امارت اسلامیہ کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ تاکہ امارت اسلامیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں سکیورٹی، انسانوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام، افغان عوام کو انسانی امداد کی فراہمی اور خاص طور پر بنیادی منصوبوں کے نفاذ کےلیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔