کابل

نائب وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا زرعی امور کی چھان بین کے لیے بغلان کا دورہ

نائب وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا زرعی امور کی چھان بین کے لیے بغلان کا دورہ

کابل (بی این اے) شمالی صوبوں میں زراعت کی صورتحال کی تحقیقات کے سلسلے میں وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک کے سیکریٹری مولوی صدر اعظم عثمانی آج بغلان پہنچے جہاں انہوں نے بغلان کے گورنر مولوی عبدالرحمن حقانی سے ملاقات کی۔
وزارت زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک نے ایک خبر میں کہا ہے کہ نائب وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے بغلان کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک کے شمالی صوبوں کے دورے کا مقصد زراعت کی عمومی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے لائیوسٹاک و زراعت کے لیے ترقیاتی فنڈ کے ذریعے مالیاتی خدمات شروع کرنے، ٹڈی دل کے خلاف مہم کی نگرانی، جانوروں کی جلد کی بیماریوں کی ویکسین اور کیڑوں کے خلاف مکینیکل اور کیمیائی مہم پر زور دیا۔
بغلان کے گورنر نے صوبے کے کسانوں کے لیے وزارت زراعت کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا اور بغلان کی مقامی انتظامیہ کے تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے نائب وزیر زراعت نے گزشتہ روز تخار کا بھی دورہ کیا تھا۔