کابل

نائب وزیر صنعت و تجارت مولوی قدرت اللہ جمال کی اپنے دفتر میں متعدد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات

نائب وزیر صنعت و تجارت مولوی قدرت اللہ جمال کی اپنے دفتر میں متعدد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات

 

کابل: ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ ہم تجربہ کار، پیشہ ورانہ اور اور تمام ضروری وسائل سے لیس ٹیموں کے ساتھ افغانستان میں سولر پاور ، ہائی وے کی تعمیر ، کان کنی اور دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ وہ وزارت صنعت و تجارت کے ساتھ مل کر افغان تاجروں کی ایک ٹیم کے لیے چین کی مینوفیکچرنگ فیکٹریوں اور کارخانوں کے دورے کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیر تجارت مولوی جمال نے
چینی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ ” الحمدللہ آج ہمارے ملک میں مجموعی طور پر امن ہے۔ اس عظیم نعمت سے استفادہ کرتے ہوئے ہم تمام دیانتدار اور تجربہ کار سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔