کابل

نائب وزیر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ وفد سمیت تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیےروس روانہ

نائب وزیر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ وفد سمیت تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کےلیےروس روانہ

 

کابل: روس میں ” اسلامی دنیا اور روس” کے عنوان سے منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ اور اعلی سطحی وفد روس روانہ ہوگئے ہیں۔
وفد میں وزیر تجارت و صنعت الحاج نورالدین عزیزی، رئیس الوزراء کے مشیر برائے اقتصادی معاون مولوی ابراہیم، ہائر ایجوکیشن کے تعلقات خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر نذر محمد عرفان، وزارت خارجہ کے اقتصادی امور کے سربراہ شفیع اعظم بھی وفد میں شامل ہیں۔
کانفرنس میں اقتصادی، تجارتی، تعلیمی اور تکنیکی شعبوں میں موجود مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ ملک کی تعلیمی صورتحال اور روس کے ساتھ مواقع جبکہ تجارت و صنعت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی کی تجارت اور معیشت کے حوالے سے کانفرنس میں اپنی تقاریر کریں گے۔
اس کے علاوہ کانفرنس کے بعد روس اور اسلامی ممالک کے اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔