ننگرہار

ننگرہار میں پہلی بار آفیشل ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

ننگرہار میں پہلی بار آفیشل ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا :

ننگرہار: ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے تعاون سے پہلا آفیشل ٹیپ بال ٹورنامنٹ صوبہ ننگرہار کے وزیر محمد گل خان سٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان شروع ہوا۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور جنرل ڈائریکٹر آف سپورٹس انجینئر نظر محمد مطمئن، ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالسلام وزیروال اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
نظر محمد مطمئن نے کہا کہ مستقبل میں اسی طرح کے ٹورنامنٹ زون کی سطح پر دیگر صوبوں میں بھی کھیلے جائیں گے جن میں مزید ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مجموعی طور پر 18 اوورز کے میچ کھیلے جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں صوبائی ٹیم کے لیے 18 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔