ننگرہار

ننگرہار: 6 ملین افغانی کی لاگت سے آب رسانی کا ایک منصوبہ مکمل، 550 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

ننگرہار: 6 ملین افغانی کی لاگت سے آب رسانی کا ایک منصوبہ مکمل، 550 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی

 

صوبہ ننگرہار کے محکمہ زراعت کے فریم ورک کے اندر, 6.7 ملین افغانی کی لاگت سے ضلع مومندرے کے علاقے دامنتل میں آب رسانی کا ایک منصوبہ مکمل کیا گیا۔ معلومات کے مطابق اس پراجیکٹ میں 91 میٹر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے تالاب ، 290 میٹر کینال، 30 میٹر ریٹیننگ وال، ایک پل ، 10 واٹر گیٹ اور 2 کلو میٹر تک نہروں کی صفائی کی گئی۔
اس منصوبے کے نتیجے میں علاقے میں 550 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا گیا۔