نیویارک: امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے۔ امریکی رکن کانگریس

نیویارک: امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے۔ امریکی رکن کانگریس امریکی کانگریس کے رکن نے افغانستان میں امارت اسلامیہ کو اس ملک کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک حقیقت قرار دیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ ایک حکومت ہے اور اسے سرکاری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ […]

نیویارک: امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے۔ امریکی رکن کانگریس

امریکی کانگریس کے رکن نے افغانستان میں امارت اسلامیہ کو اس ملک کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک حقیقت قرار دیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ ایک حکومت ہے اور اسے سرکاری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

پیٹرمائر نے ایک افغان ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ ایک حکومت ہے اور افغانستان میں کوئی دوسری حکومت نہیں ہے، لہٰذا اسے امریکہ کی طرف سے سرکاری طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کی طرف سے طرز حکمرانی میں کچھ اصلاحات لانے کی بات کی ہے اور امریکی حکومت پر بھی تنقید کی ہے کہ اس نے ابھی تک افغانستان کی نگران حکومت کے ساتھ بات چیت کیوں نہیں کی۔

واضح رہے کہ امارت اسلامیہ نے ہمیشہ عالمی برادری کے ساتھ بات چیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ امارت اسلامیہ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔