کابل

وزارت اطلاعات و ثقافت کا بیہقی پبلشرز کے تحت”کتاب اور قرآن” کے عنوان سے تین روزہ کتب نمائش کا آغاز :

وزارت اطلاعات و ثقافت کا بیہقی پبلشرز کے تحت"کتاب اور قرآن" کے عنوان سے تین روزہ کتب نمائش کا آغاز :

کابل: وزارت اطلاعات و ثقافت کے شعبہ نشر واشاعت کی جانب سے کابل میں عبدالرحمن جامع مسجد کے سامنے “کتاب اور قرآن” کے عنوان سے تین روزہ کتب نمائش کا آغاز کیا گیا جس میں بیہقی پبلیکیشنز کے سربراہ جانواک مفتی زادہ، کابل میونسپلٹی کے ڈائریکٹر برائے ثقافتی امور قاری ولی گل جواد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
نمائش کا افتتاح وزارت اطلاعات و ثقافت کے نشریاتی امور کے نائب سربراہ مولوی مہاجر فراہی نے کیا۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر فراہی نے اہل وطن کو مطالعہ کی دعوت دی اور کہا کہ کتاب انسان کے خیالات کو روشن کرتی ہے اور علم میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک حصہ کتابیں پڑھنے میں گزاریں کیونکہ کتابیں پڑھنا اور علم حاصل کرنا ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔
بیہقی پبلشرز کے سربراہ جانواک مفتی زادہ نے بتایا کہ اس سال انہوں نے افغان خطاطوں کے لکھے ہوئے قرآن کے 5 ہزار نسخے اور 18 قسمیں اشاعت کے لیے بھیج دی ہیں اور اس وقت تجویدی درسی اور تجویدی تلاوتی شائع ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے اصلاحی، تاریخی، ثقافتی، ادبی اور سماجی موضوعات پر کئی کتابیں اشاعتکےلیےبھیجدیہیں جن میں سے کچھ آج چھپ کر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔