وزارت خارجہ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد اور حکام کا خطاب

کابل۔ آج وزارت خارجہ کی مسجد میں مذکورہ وزارت کے دفتر کے سامنے سڑک پر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ملازمین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ختم القرآن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ، معاونین، ملازمین اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، اس موقع پر شہداء کے […]

کابل۔
آج وزارت خارجہ کی مسجد میں مذکورہ وزارت کے دفتر کے سامنے سڑک پر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ملازمین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ختم القرآن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ، معاونین، ملازمین اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، اس موقع پر شہداء کے لواحقین نے اپنے خطاب میں ملک میں قائم اسلامی نظام کی حمایت کے ساتھ اس کی بقاء کے لیے مزید قربانیاں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی نے تقریب سے خطاب کے دوران شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ آپ کے غم میں ہم برابر شریک ہیں، انہوں نے شہید ملازمین کو عظیم نقصان قرار دیا اور یقین دلایا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
بعد ازاں نائب وزیر خارجہ محترم شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی نظام اور ملک کا دفاع صرف سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر افغان کا فرض بنتا ہے کہ وہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔
بعد ازاں انتظامی امور کے معاون مولوی رحمت الحق فضیل نے شہداء کے درجات کی فضیلت اور ان کے لواحقین کے صبر پر مفصل خطاب کیا۔
تقریب کے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے ختم القرآن ہوا اور دعا کی گئی۔