قندھار

وزارت دفاع کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر طاہر احرار نے قندھار البدر کور میں عمر ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔

وزارت دفاع کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر طاہر احرار نے قندھار البدر کور میں عمر ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔

 

قندھار : وزارت دفاع کے امور صحت کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر “احرار” نے قندھار کی 205 بدر کور میں 20 بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال کا افتتاح کیا .
مذکورہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ وزارت دفاع کی صحت کی خدمات زیادہ دیہی علاقوں تک پہنچیں گی اور ہمارے زیادہ شہری پڑوسی ممالک کی بجائے اپنے ملک میں بہترین علاج سے بہرہ ور ہوں گے ۔ اس ہسپتال میں داخل مریضوں کا شعبہ، شعبہ امراض نسواں، شعبہ اطفال، لیبارٹری، الٹرا ساونڈ اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ فعال اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر احرار نے قندھار میں 205 بدر کور کے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے عملے کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں صحت کے شعبے میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔