وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاھد کا دورہ بدخشان

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاھد کا دورہ بدخشان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاھد دو روزہ دورے بدخشان پہنچ گئے اور اس صوبے کے 219۔عمرثالث فوجی ڈویژن کے افسران اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع حالات کو قریب سے دیکھنے کے لیے اس صوبے کے […]

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاھد کا دورہ بدخشان

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاھد دو روزہ دورے بدخشان پہنچ گئے اور اس صوبے کے 219۔عمرثالث فوجی ڈویژن کے افسران اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق وزیر دفاع حالات کو قریب سے دیکھنے کے لیے اس صوبے کے ضلع پامیر اور اشکاشم کا دورہ کیا اور سرحدی علاقے کا بھی جائزہ لیا۔
اس دورے میں وزیر دفاع نے سرحدات کی حفاظت کرنے والے امارت اسلامیہ کے فوجی اہلکاروں حوصلہ افزائی کی اور ان کے مطالبات اور مسائل بھی سنے۔ دورے میں ملکی فضائیہ کے سربراہ مولوی امان الدین منصور بھی وزیر دفاع کے ساتھ تھے۔