کابل

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

 

کابل: وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے آج خارجہ پالیسی میں ازبکستان کے صدر کے خصوصی نمائندے عبدالعزیز “کاملوف”، افغانستان کے امور میں ازبکستان کے نمائندے عصمت اللہ “رحیموف” اور ان کے ہمراہ وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے ازبک وفد کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کرتے ہوئے سرحدی امور، سیکورٹی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ازبکستان کے خصوصی نمائندے عبدالعزیز کاملوف نے افغانستان کے ساتھ سلامتی، معیشت، سیاست اور دیگر امور کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔