پاکستان سے افغانستان کا مطالبہ، ٹرانزیٹ میں پابندیوں کی بجائے تعاون بڑھایا جائے

پاکستان سے افغانستان کا مطالبہ، ٹرانزیٹ میں پابندیوں کی بجائے تعاون بڑھایا جائے کابل(بی این اے) افغان وزارت خزانہ نے ایک اعلامیہ شائع کیا ہے جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان ٹرانزیٹ پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے تعاون کی راہ اختیار کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ باختر نیوز […]

پاکستان سے افغانستان کا مطالبہ، ٹرانزیٹ میں پابندیوں کی بجائے تعاون بڑھایا جائے
کابل(بی این اے) افغان وزارت خزانہ نے ایک اعلامیہ شائع کیا ہے جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان ٹرانزیٹ پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے تعاون کی راہ اختیار کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
باختر نیوز ایجنسی کو وزارت خزانہ کے پریس آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پڑوسی ملک پاکستان کی جانب سے ٹرانزیٹ کے عالمی اصولوں کے برخلاف افغانستان کے ٹرانزیٹ اموال پر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے باعث افغان تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان وزارت خزانہ نے ٹرانزیٹ کے حوالے سے تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ابتدائی سے حتمی کسٹم تک کی مدت پانچ سے دس دن تک بڑھادی ہے۔ مالی جرمانے معاف کردیے گئے ہیں اور ملک کے تمام کسٹم پوسٹوں کو ہدایت کی گئی ہے ٹرانزیٹ مالوں کو ترجیحی بنیادوں پر کسٹم کے مراحل طے کرکے دیے جائیں۔
وزارت خزانہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ٹرانزیٹ اصولوں کی بنیاد پر افغانستان کے ٹرانزیٹ مالوں کے ساتھ یہی رویہ رکھے اور پابندیاں عائد کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کرے۔ تاکہ عالمی اصولوں اور بہتر ہمسائیگی کی فضا میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات قائم ہوں۔