کراچی

پاکستان میں قید 190 افغان شہریوں کو رہا کر کے اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان میں قید 190 افغان شہریوں کو رہا کر کے اپنے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

افغان وزارت خارجہ نے درجنوں افغان قیدیوں کی پاکستانی جیلوں سے رہائی کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اور کراچی میں افغانستان کےجنرل قونصلیٹ نے صوبہ سندھ کی جیلوں سے 190 افغان قیدیوں کو رہا کیا۔ مذکورہ قیدیوں کی افغانستان منتقلی کے تمام اخراجات افغان قونصلیٹ ادا کرے گا۔
خبر کے مطابق امارت اسلامیہ کی کوششوں سے پاکستان کی مختلف جیلوں سے اب تک 1 ہزار 893 افغان قیدیوں کو رہا کرکے اپنے وطن بھیجا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی افغان حکومت کی درخواست پر افغان قیدی رہا کرکے امارت اسلامیہ کے حوالے کردیے تھے۔