پل چرخی جیل میں رواں ظلم کے متعلق ترجمان کا بیان

پل چرخی جیل کے بلاک نمبر4 کے انچارج کمانڈر داؤد نے بلاک میں قرآن کریم کے ترجمہ اور  بعض اسلامی شعائر پر پابندی لگائی ہے اور قیدیوں کو متنبہ کی ہے کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی، تو انہیں شدید سزا دی جائیگی۔ بلاک نمبر4 کے قیدیوں کے مطابق کمانڈر داؤد نے چند عمر […]

پل چرخی جیل کے بلاک نمبر4 کے انچارج کمانڈر داؤد نے بلاک میں قرآن کریم کے ترجمہ اور  بعض اسلامی شعائر پر پابندی لگائی ہے اور قیدیوں کو متنبہ کی ہے کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی، تو انہیں شدید سزا دی جائیگی۔

بلاک نمبر4 کے قیدیوں کے مطابق کمانڈر داؤد نے چند عمر رسیدہ افراد کو طلب کرکے ان سے کہا گیا ہے کہ اس کے بعد تمہیں قرآن کریم کے الانفال اور التوبہ سورتوں کا ترجمہ نہیں کرنا چاہیے اور قیدی علماء ان سورتوں میں آیات کے مفاہیم قیدیوں کو پڑھانے گریز کریں۔ اسی طرح داؤد نے قیدیوں کو متنبہ کی ہےکہ آئندہ کے لیے بلاک میں سیاہ پگڑیاں باندھنا منع ہے۔

کمانڈر داؤد صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے رہائشی ہے اور گذشتہ دو ماہ سے مذکورہ بلاک کا انچارج مقرر ہوا ہے، جو ایک سفاک اور ظالم انسان ہے اور گذشتہ دو ماہ کے دوران متعدد مظلوم قیدیوں پر اس بہانے تشدد کیا ہے کہ ان کے احکام سے روگردانی کی گئی ہے۔

کمانڈر داؤد قیدیوں کو زدوکوب کرنے کے علاوہ ان سے رشوت کا مطالبہ بھی کرتا ہے اور ان قیدیوں کے آرڈر کو اپنے پاس رکھتے ہیں، جن کا  مدت  قید  مکمل ہوا ہے اور رقم کے ادائیگی کے بعد قیدیوں کے آرڈر  ان کے حوالے کردی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق موصوف کمانڈر نے ایک روز قبل ایک عمررسیدہ قیدی کی اس وجہ سے شدید پٹائی کی، جب ان کے رہائی کے آرڈر کو رقم دینے باوجود انہیں دینے سے انکار کیا،جب قیدی نے ان سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا، تو اس مظلوم بوڑھے پر تشدد کرکے انہیں لہولہان کردیا۔

امارت اسلامیہ اس بابت انسانی حقوق اور ریڈکراس تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان مظلوم افراد کی صدا پہنچانے اوران کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لیے تعاون کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

27/ شعبان المعظم 1436ھ

14/ جون 2015 ء