پنجشیر: وزارت صحت کے ڈائریکٹر مالی وانتظامی امور کا پنجشیر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

پنجشیر: وزارت صحت کے ڈائریکٹر مالی وانتظامی امور کا پنجشیر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ وزارت صحت کے ڈائریکٹر مالی و انتظامی امور مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے صوبہ پنجشیر میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پنجشیر کا دورہ کیا ۔ مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے صوبہ پنجشیر کے دورے کے دوران صوبے […]

پنجشیر: وزارت صحت کے ڈائریکٹر مالی وانتظامی امور کا پنجشیر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ

وزارت صحت کے ڈائریکٹر مالی و انتظامی امور مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے صوبہ پنجشیر میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پنجشیر کا دورہ کیا ۔
مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے صوبہ پنجشیر کے دورے کے دوران صوبے کے ہسپتالوں میں طبی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری لانے کے لیے صوبے کے ہسپتالو کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے احکامات دیے۔
مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ نے صوبہ پنجشیر کے Covid-19 ہسپتال اور ضلع رخہ کے 40 بستروں کے ہسپتال کا دورہ کیا اور ان ہسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کے مسائل اور تجاویز سنے اور انہیں عوام کی خدمت کرنے کی ترغیب دی۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹر مالی وانتظامی امور نے اس صوبے کے 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا دورہ کیا جس کی تعمیر کا کام کچھ عرصے سے تاخیر کا شکار ہے اور یقین دلایا کہ اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مستقبل قریب میں شروع کر دیا جائے گا۔